سائلین اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں:رجسٹرار ہائی کورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق سائلین کی شکایات کیلئے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ۔رجسٹرار کے مطابق سائلین اپنی شکایات ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھجوا سکتے ہیں، شکایات جمع کروانے کے لیے ای میل ایڈریس info@ihc.gov.pk جبکہ واٹس ایپ نمبر6552827-0313 جاری کیا گیا ہے