ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے خدمت مراکز پر شہریوں کا رش

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے بعدنفاذ، جرمانوںسے بچنے کیلئے شہریوں کالائسنس کے حصول کاسلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس خدمت مراکزپرڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کارش بدستورموجود ہے، شہرمیں موجودپولیس خدمت مراکز فل کپیسٹی کیساتھ کام کررہے گزشتہ 1ہفتے میں 200فیصدزیادہ شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دی، بغیرڈرائیورنگ لائسنس موٹر سائیکل کا جرمانہ 2 ، گاڑی کا جرمانہ 5 ہزار ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر مقدمہ بھی درج ہو سکتا ہے۔