ای سی سی کے اجلاس میں25ارب روپے منظورکرنے کی سمری پیش کی گئی‘ اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری ہوں گے
آپریشنل اخراجات کیلئے ایک ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی‘اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 25 ارب روپے منظوری کی سمری پیش کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے فوری طور پر 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری ہوں گے۔ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کہا گیا ہے آپریشنل اخراجات کیلئے ایک ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گی۔