اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے 8فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے 8فروری تک جمع شدہ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔8فروری تک کی درخواستوں کو تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں بشمول کے۔الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس وقت تمام تقسیم کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165درخواستیں 8فروری تک جمع ہیں ۔