مئیر لندن صادق خان نے لندن کونسلز اور سٹی آف لندن کارپوریشن کی جانب سے پارکنگ جرمانوں میں 30 پاؤنڈ اضافے کی تجویز کی حمایت کردی۔
لندن کونسلز کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں اضافے سے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی پارکنگ کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
تجویز کے مطابق:
بینڈ اے (وسطی لندن) میں جرمانہ 130 سے بڑھا کر 160 پاؤنڈ کیا جائے گا۔
بینڈ بی (لندن کے اطراف کے علاقے) میں جرمانہ 110 سے بڑھا کر 140 پاؤنڈ ہوگا۔
سٹی ہال کے مطابق، اگر 15 دن کے اندر ادائیگی کی جائے تو نصف جرمانہ ہی وصول کیا جائے گا۔
اب اس تجویز کا حتمی فیصلہ ٹرانسپورٹ سیکریٹری ہیڈی الیگزنڈر کریں گی، جنہیں اعتراض درج کرانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔