لزبن: صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات

لزبن: صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سچے اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ مرحوم پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔