میئر لندن سر صادق خان نے لاہور میں بسنت کے جشن پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسنت پاکستانی ثقافت کا اہم حصہ ہے اور خوشی ہوئی کہ لوگ دوبارہ لاہور میں پتنگیں اڑا رہے ہیں۔صادق خان کے مطابق، میڈیا پر دیکھا کہ بچے اور بڑے پُرجوش تھے، اور دعا ہے کہ بسنت ہمیشہ محفوظ طریقے سے منائی جائے۔وزیرِ اعظم برطانیہ کیر اسٹارمر کے بارے میں بات کرتے ہوئے میئر لندن نے کہا کہ اسٹارمر جس عہدے پر ہیں وہاں پریشر تو ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم ان کے اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ وہ کئی برس تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔