علی دیان والجی کی منگنی، شوبز اور مداحوں میں خوشی کی لہر

علی دیان والجی کی منگنی، شوبز اور مداحوں میں خوشی کی لہر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار علی دیان والجی ے اپنی منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو خوشی سے بھر دیا ہے۔

اداکار نے اپنی دیرینہ دوست  وجیہہ زیدی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی۔علی دیان والجی نے بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے اداکارہ عینا آصف کے ساتھ کام کیا، جہاں دونوں کی جوڑی ناظرین اور سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی گئی۔ اس کے بعد دونوں ایک اور ڈرامہ پروجیکٹ میں بھی اکٹھے دکھائی دیے، جس میں علی دیان والجی کی اداکاری کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔اداکار کی ذاتی زندگی میں بھی خوشیوں نے دستک دی ہے۔ علی دیان والجی نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "اب آف دی مارکیٹ، آفیشل طور پر اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ… جب جان لو تو جان لو"۔ منگنی کی تقریب سادہ مگر خوبصورت انداز میں منعقد ہوئی، جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔اداکار کی خوشخبری سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مداح نہ صرف علی دیان والجی کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی میں بھی خوشیوں کی دعائیں دے رہے ہیں۔