اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اسلام آباد ہائی کورٹ میںپیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت 17 اپریل کوہوگی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ، صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔