کراچی کے حب ریور روڈ پر جمعرات کی صبح مسافر مزدا بس اور ڈمپر کے درمیان خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ ڈمپر ڈرائیور شدید زخمی حالت میں گاڑی میں پھنس گیا۔
حادثے کی تفصیلات
یہ حادثہ سعید آباد تھانے کی حدود میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے پیش آیا، جب ایک مسافر مزدا بس اور ڈمپر کی ٹکر کے بعد ڈمپر دیوار میں جا گھسا اور بس الٹ گئی۔
زخمیوں کی شناخت
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت درج ذیل ناموں سے کی گئی:
35 سالہ حکیم زادی زوجہ اللہ بخش
16 سالہ شہناز (حکیم زادی کی بیٹی)
40 سالہ عبداللہ ولد نذیر حسین
45 سالہ ظاہر احمد ولد حضرت نور
21 سالہ شیراز علی ولد منصور رانا
20 سالہ سجاد علی ولد نور الٰہی
35 سالہ واحد ولد محمد شاہد
46 سالہ رؤف الرحمان ولد عبدالرحمان
40 سالہ یاسین ولد عبدالصمد
35 سالہ ناصر ولد دلاور
24 سالہ سجاد ولد لالی
حکمت ذات ولد عبدالعزیز
پولیس کا مؤقف
ایس ایچ او ادریس بنگش کے مطابق حادثہ مسافر بس ڈرائیور کی غلط سمت میں ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا، جو تصادم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مسافر مزدا بس کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حادثے کے بعد حب ریور روڈ پر ٹریفک متاثر ہوا، جسے بحال کر دیا گیا۔
عوامی ردعمل
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حب ریور روڈ پر اکثر ہیوی ٹریفک کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث حادثات ہوتے ہیں، جس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کو مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔