110 سے زائد جانیں ضائع ہو جائیں تو خاموش رہیں؟ منعم ظفر

110 سے زائد جانیں ضائع ہو جائیں تو خاموش رہیں؟ منعم ظفر

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات سب سے بڑا مسئلہ بن چکے ہیں، خاص طور پر ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث ہونے والے حادثات تشویشناک ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، لیکن حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ لوگوں کی جانوں کا مسئلہ ہے، حکومت کو اس پر فوری توجہ دینی چاہیے۔منعم ظفر نے سوال اٹھایا کہ جب ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں تو کیا پھر بھی اس مسئلے پر بات نہ کی جائے؟انہوں نے حکومت کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہے، لیکن کوئی عملی حل سامنے نہیں آ رہا۔ شہریوں کو ریلیف کب ملے گا؟امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے بتایا کہ ان کی جماعت نے اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جنہیں آئی جی سندھ اور وزیرِ ٹرانسپورٹ کے سامنے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ہو۔