ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات سے لاہور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ بارشوں کا سلسلہ 21 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے تیار رہیں۔تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔