ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ :بھارت کو فنڈز پرٹرمپ کااعتراض

 نریندر مودی کا بہت احترام ہے لیکن ہم ووٹر ٹرن آئوٹ کے لیے 21ملین ڈالر کیوں دے رہے ہیں
  واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے بھارت کے پاس بہت پیسا ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کی جانب سے حکومتی اخراجات کم کرنے کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہم کیوں بھارت کو 21ملین ڈالر کی خطیر رقم دے رہے ہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا بھارت کے پاس بہت پیسا ہے، بھارت ہمارے مقابلے میں دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے ممالک میں شامل ہے، ہم وہاں سے شاید ہی کچھ حاصل کر پاتے ہیں کیوں کہ ان کے ٹیکس ریٹ بہت زیادہ ہیں، بھارت اور نریندر مودی کا بہت احترام ہے لیکن ہم ووٹر ٹرن آئوٹ کے لیے بھارت کو 21 ملین ڈالر کیوں دے رہے ہیں۔