اسلام آباد(آ ئی این پی )ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد آمد کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم ہائوس آمد کے موقع پر دونوں رہنماں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ایرانی صدر کے اعزاز میں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔وزیراعظم نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کی تعارف کرایا۔بعدازاں ایران کے صدر مسعود پزشکیا ن نے وزیراعظم ہائوس میں پودا بھی لگایا۔