اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے‘جائزہ کمیٹی وفاقی معذور سرکاری ملازمین کیلئے مختص الاوئنس میں اضافے اوروفاقی سرکاری اساتذہ کے حالیہ کٹنے والے ٹیکس میں ریلیف کی بھی سفارش کرے گی۔ وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے، وزیر اعظم کے مشیر، رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق، پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد سمیت دیگر مطالبات کمیٹی کو پیش کئے تھے۔