سونے کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی اور مقامی مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ: عالمی اور مقامی مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 4,338 ڈالر ہو گئی۔ عالمی سطح پر اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,300 روپے کے اضافے سے 4,56,162 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1,115 روپے بڑھ کر 3,91,085 روپے کی سطح پر آگئی۔