عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر فی اونس بڑھ کر 2909 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 4 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 308 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 612 روپے کا دستیاب ہے۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، 10 روپے اضافے کے ساتھ 10 گرام چاندی کی قیمت 3260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔