ویب ڈیسک:آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
عالمی مارکیٹ:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ:
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 269,900 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 2144 روپے کے اضافے سے 231,396 روپے کی سطح پر پہنچا۔
چاندی کی قیمت:
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3250 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2786 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے: کہ اس سے قبل ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی تھی۔