ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم دنیا کے سب سے بڑے ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان اور باصلاحیت ہاکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ تجربے اور نوجوان صلاحیتوں کا متوازن امتزاج میدان میں اتارا جا سکے۔

پاکستان کا 20 رکنی اسکواڈ:

وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابو بکر محمود، علی رضا، عبدالمتان اور محمد عماد۔

گول کیپرز:
وقار اور علی رضا۔

ٹیم مینجمنٹ:
ٹیم مینیجر محمد اویس قرنی، ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈہوف (نیدرلینڈز)، اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفر جان بوون (برطانیہ)، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر اور ویڈیو ٹیکنیشن اشرف سلطان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کرے تاکہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹ سکیں۔