چور منٹوں میں کرین سے اے ٹی ایم اکھاڑ کر لے گئے

لاہور(نیٹ نیوز )برطانیہ کے شہر بکنگھم شائر میں چوروں نے فلمی انداز میں واردات کی اور منٹوں میں کرین سے اے ٹی ایم  اکھاڑ کر لے گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منی ٹرک میں مشین رکھ کر چور فرار ہورہے ہیں، پولیس نے شہریوں سے چوروں کی تلاش میں مدد مانگ لی۔واقعے کی ویڈیو بنانے والی عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ کیرولینا اوسویسمسکا نے کہا کہ میری بیٹی نے کاروں کی آواز سنی اور ایک منٹ کے بعد اسے زنجیر جیسی کسی چیز کی آواز آئی۔