منت سماجت نہیں ہوگی،قائمہ کمیٹیوں میں کام دستیاب ارکان کے ساتھ ہی چلایاجائیگا
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے اپوزیشن کی عدم شرکت پر حکومت نے نیا پلان تیار کر لیا، حکومت کی جانب سے طے کرلیا گیا کہ حکومت اور اسپیکرقومی اسمبلی اب اپوزیشن کی منت سماجت نہیں کریں گے، دستیاب ارکان سے قائمہ کمیٹیوں کا کام چلانے کی ٹھان لی گئی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی عدم شرکت کے باعث حکومت اور قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اپوزیشن کی منت سماجت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کا کام دستیاب ارکان کے ساتھ ہی جاری رکھنے کی ٹھان لی گئی ہے۔حکمت عملی کے تحت جہاں اپوزیشن چیئرمین موجود نہیں ہوں گے وہاں کمیٹیوں کی صدارت عارضی سربراہ کریں گے۔