بانی پی ٹی آئی کی خواجہ آصف کیخلاف کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جلد سماعت کی متفرق درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار عمر ضیا الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔