ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے
اسلام آباد (آئی این پی )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق قومی مذاکراتی کمیٹی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا گیا اور انھیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے۔ مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کوشرکت کی دعوت دی جائیگی۔ یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان نے معافی مانگ لی اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی قومی کانفرنس میں مدعو کیا جائیگا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا گیا اور انھیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا