وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزارتِ ریلوے آمد، پاکستان ریلوے کی اصلاحات پر اہم ملاقات

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزارتِ ریلوے آمد، پاکستان ریلوے کی اصلاحات پر اہم ملاقات

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزارتِ ریلوے کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

 دورے کے دوران وزیرِ داخلہ نے وزیرِ ریلوے سے پاکستان ریلوے کے امور اور جاری اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے 2025 میں ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں اور نظام میں بہتری پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، سکیورٹی اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بات ہوئی۔محسن نقوی نے ریلوے میں کیے جانے والے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور دونوں وزرا نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔