غزہ میں طبی ایمرجنسی کے منتظر ایک ہزار سے زائد مریض ہلاک

بہت سے مریض غزہ میں علاج کے لئے ایوی کیشن کے منتظر ہیں:عالمی ادارہ صحت
 غزہ (   آن لائن )عالمی ادارہ صحت  نے  بتایا ہے   غزہ میں جنگ سے متاثرہ مریضوں میں سے گزشتہ ڈیڑھ سال میں ایک ہزار سے زائد افراد  ایمرجنسی طبی ایوی کیشن کا انتظار کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ڈٍُؑبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اد انوم گھیبرییسس  نے X پر کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی اور اس کے شراکت داروں نے جنگ کے آغاز کے بعد  10,600 سے زائد مریضوں، بشمول 5,600 بچوں  کو غزہ سے طبی ایوی کیشن کے ذریعے باہر نکالا۔تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ‘‘ابھی بھی بہت سے مریض غزہ میں علاج کے لیے ایوی کیشن کے منتظر ہیں