صنعتی شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنوں کی فیس کا خاتمہ وژن 2030 کے اہداف کی جانب اہم قدم ہے
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین سے متعلق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اہم منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صنعتی شعبے کے غیر ملکی کارکنوں کی اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔صنعتی شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنوں کی فیس کا خاتمہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔