ایلون مسک کا مریخ سے پہلے چاند پر شہر تعمیر کرنے کا اعلان

واشنگٹن (آن لائن)اسپیس ایکس کے بانی، دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی اب مریخ کے بجائے  چاند پر ایک ’خودکار ترقیاتی شہر‘ قائم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ایلون مسک کے مطابق ’لونر سٹی‘ بنانے کا مقصد انسانیت کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور چاند اس کے لیے زیادہ تیز اور عملی راستہ فراہم کرتا ہے