آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجاجائے گا:ایلون مسک

 واشنگٹن (آئی  این پی ) اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)  پر پوسٹس میں ایلون مسک نے کہا کہ 2026 کے آخر میں اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کو ایک روبوٹ کے ساتھ مریخ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب اسٹار شپ کی 8 آزمائشی پرواز گزشتہ دنوں ناکام ہوگئی تھی