امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا‘جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے لئے بھی فنڈز مختص
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دئیے ،جس کے بعد یہ بل باقاعدہ طور پر قانون بن گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق اس قانون کی منظوری کے بعد امریکی دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔وائٹ ہائو س کی ترجمان اینا کیلی نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایسے قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق یہ دفاعی بل امریکا کے پیس تھرو اسٹرینتھ ایجنڈے کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں