یوکرین کے لیے دو سال کے دوران 800 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کی فراہمی شامل
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سینیٹ کی جانب سے 901 ارب ڈالرز کے ریکارڈ دفاعی بجٹ بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بل کے حق میں 77 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ آئے۔ منظوری کے بعد دفاعی بل دستخط کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بل میں یوکرین کے لیے آئندہ دو سال کے دوران 800 ملین ڈالرز کی فوجی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔ یہ رقم یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے تحت خرچ کی جائے گی، جس کے ذریعے امریکی کمپنیوں سے یوکرین کی فوج کے لیے اسلحہ خریدا جاتا ہے۔امریکی حکام کے مطابق منظور شدہ دفاعی بجٹ میں امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ اور رہائشی سہولیات میں بہتری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شق کے تحت امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سفری بجٹ کا ایک حصہ روکا جا سکتا ہے، اگر وہ جنوبی کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں کشتیوں پر کیے گئے فوجی حملوں کی بغیر ترمیم شدہ ویڈیوز کانگریس کو فراہم نہ کریں