لاہور: (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے 36 ویں اجلاس کی دوسری نشست آج ہو گی، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اجلاس صبح 11 بجے شروع ، اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز ایجوکیشن کے سوالات کے جوابات طلب کئے جائیں گے، اجلاس میں پانچ تحریک التوائے کار زیر بحث آئیں گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 ، سْتھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 اور پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔