ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی میں اضافہ ، لہہ اور گوپس میں پارہ منفی 3 ڈگری تک گر گیا
لاہور (آئی این پی )ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، لہہ اور گوپس میں پارہ منفی 3 ڈگری تک گر گیا جبکہ مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے رہے، حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی۔ بگروٹ اور سکردو میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کر دی، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کو پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا۔ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سرد ہوائیں چلنے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔