اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں 5 دسمبر کو ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں کو متاثر کرے گا۔گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک بارش یا برفباری کا امکان، تاہم دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔