پاکستان ہو یا آزاد کشمیر، کل کی طرح آج بھی ترقی کا ایک ہی نشان، علامت اور ضمانت صرف نوازشریف ہے، کارکنوں سے خطاب
میر پور(آن لائن)ضلع میر پور کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور کشمیری ہمارے بھائی ہیں، اُن سے ہمارا رشتہ اٹوٹ ہے،کشمیر کاز کی طرح کشمیریوں کی ترقی، خوش حالی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی،پاکستان ہو یا آزاد کشمیر، گزرے کل کی طرح آج بھی ترقی کا ایک ہی نشان، علامت اور ضمانت صرف نوازشریف ہے، بلال اظہر کیانی کا پارٹی کارکنوں سے میر پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان ہو یا آزاد کشمیر، گزرے کل کی طرح آج بھی ترقی کا ایک ہی نشان، علامت اور ضمانت صرف نوازشریف ہے، نوازشریف وہ عظیم شخص ہے جس نے ملک کی بے مثال خدمت کی ہے،نوازشریف نے ملک کی ترقی یقینی بنائی، موٹر وے اور بجلی گھربنائے، روزگار دیا،ملکی دفاع ناقابل تسخیربنایا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کو یقینی بنایا، نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی مریم نوازشریف کا کشمیر سے خصوصی رشتہ ہے، موٹر وے لاہور سے سیالکوٹ پہنچ چکی ہے،سیالکوٹ سے کھاریاں تک کے مرحلے پر کام جاری ہے، کھاریاں سے راولپنڈی موٹر وے سیکشن کا کنٹریکٹ ہوگیا ہے، جلد کام شروع اور وزیراعظم شہبازشریف کے دور میں مکمل ہو گا