لاہور(کرائم رپورٹر ) فنڈز لینے ہیں تو سٹوڈنٹس کی تصدیق آن لائن کرانی لازمی ہوگی۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن کے سکولوں کو فنڈز کی فراہمی کے لیے شرط رکھ دی گئی۔پیف پارٹنرز کو آگاہ کردیا گیا۔سکولوں کو فنڈز کی فراہمی اگلے سال فروری سے نئے نظام کے تحت ہوگی۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن کے ساتھ ساڑھے سات ہزار سکولز موجود ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن کے سکولوں میں 27 لاکھ کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ہر ماہ آن لائن تصدیق کا عمل شروع کیا جائے۔