سوشل سکیورٹی کا پہلا میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ پھر لٹک گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سوشل سکیورٹی کا پہلا میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ پھر لٹک گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی سے منظوری ہوئے چھ ماہ ہوگئے مگر تاحال کام شروع نہ ہوا۔سوشل سکیورٹی کی جانب سے پہلا میڈیکل کالج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنانے کا اعلان ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا ابتدائی پیپر ورک مکمل کیا گیا ہے۔میڈیکل کالج کو لاہور میں بنانے کی تجویز ہے۔ گزشتہ حکومت میں بھی اعلان ہوا مگر منصوبہ فائلوں کی نذر رہا۔