پی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبے پر اعتراضات لگادیئے‘ 90 دن کیلئے خصوصی کمیٹی کے حوالے کر دیا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں رہائشی مقامات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ سرکار کے سرخ فیتے کی نذر ہو گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی کا کہناہے کہ مالی سال 24-2023 میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولرائز کرنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ مالی سال 25-2024 میں بجٹ کے دوران سولرائزیشن منصوبے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے تھے‘محکمہ توانائی نے بتایا ہے کہ پی اینڈ ڈی سے منظوری کے بعد منصوبے کو فنڈز کے اجرا کیلئے پی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا گیا، پی ڈی ڈبلیو پی نے سولرائزیشن منصوبے پر مزید اعتراضات لگا کر مزید 90 دن کیلئے خصوصی کمیٹی کے حوالے کر دیا۔