وزیراعظم مدارس رجسٹریشن کیلئے کردار ادا کریں:فضل الرحمن

 صوبوں میں قانون سازی کیلئے وزرائے اعلی سے رابطہ کروں گا:شہباز شریف  کا رابطے پر جواب
اسلام آباد  (آئی این پی)صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم سے صوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلی سے رابطہ کروں گا۔