سامان واپس، چوروں نے معافی مانگ لی

واردات کسی اور گھر کرنی تھی، چوروں نے معذرت کے خط کے ساتھ 12 تولے سونا اور نقدی واپس لوٹا دی 
ٹوبہ ٹیک سنگھ(خصوصی رپورٹ)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں میں چوروں کی طرف سے معذرت نامے کے ساتھ لوٹا گیا سامان واپس کر دیا گیا،تھانہ چٹیانہ کی حدود میں گزشتہ دنوں ہونے والی چوری کی واردات کے بعد چوروں کا ضمیر جاگ اٹھا،معذرت کے خط کے ساتھ 12 تولے سونا اور نقدی واپس لوٹا دی ،چور وں کاکہنا تھا کہ چوری کسی اور گھر میں کرنی تھی غلطی سے آپ کے گھر چوری کی جس پر ہم معذرت خواہ ہیں، لہٰذا ہم آپ کا سامان واپس کر رہے ہیں ،ہمیں معاف کر دیا جائے۔