اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہونے کا اعلان کیا۔
18 ویں سپریم کانفرنس کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہے تو مذاکرات کے لیے ہم تیار ہیں اور اس کے لیے ہمیں کسی سے منت بھی کرنی پڑی تو وہ کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی مذاکرات کی خواہش ظاہر کرے تو ہم انکار نہیں کریں گے، اور اس کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جس سے راستے خود نکل آئیں گے۔ ایاز صادق نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے سے بھی بات کی، اور کہا کہ یہ فیصلہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو کرنا ہے، تاہم انہوں نے اس معاملے پر چیئرمین کو آخری وارننگ دی کہ اگر اتفاق نہ ہو سکا تو اجلاس طلب کر لیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں آئین، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی سپرمیسی کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور اس حوالے سے کانفرنس میں متفقہ رائے یہ رہی کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہییں۔