پشاور: پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ایم این اے حمید حسین کا کہنا تھا کہ بے امنی اور راستوں کی بندش سے زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ چھٹیوں پر آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر رمضان سیماب نے کہا کہ قیام امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نومبر کے آخر میں ضلع کرم میں اوچت کے مقام پر مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔