بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

    اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی کیخلاف اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس امین الدین نے کہا کہ ’یہ تو متفرق درخواست ہے مرکزی اپیلیں تو نہیں لگیں‘، جس پر بحریہ ٹاؤن وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ’مجھے بھی آدھی رات میں بتایا گیا تھا کہ آپ کا کیس لگ گیا ہے، یہ تو آپ آفس سے پوچھیں کہ مرکزی اپیلیں کیوں نہیں
 لگائیں‘۔، جسٹس امین الدین نے کہا کہ ’سٹے کا فیصلہ یک طرفہ نہیں ہوگا، دوسری سائیڈ کو سن کر کیا جائے گا‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے وکیل کو ملک ریاض و بحریہ ٹاؤن کیخلاف ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم دیا اور سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹی نیلامی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔