ٹکر لگنے سے صابر علی اور اس کی والدہ پروین ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں تلے آکر موقع پر دم توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر سمیت موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقے میں صابر علی اپنی والدہ پروین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں ٹرالی کے ٹائروں تلے آکر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی