راولپنڈی میں توہینِ رسالت کے مجرم کو سزائے موت

ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب کا فیصلہ، مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق ایوب  نے توہینِ رسالت کے مقدمے میں نامزد  ملزم محمد عارف  کو  الزام ثابت ہونے پر سزائے موت  اور  10 لاکھ روپے جرمانے  کی سزا سنائی ہے۔یہ مقدمہ گزشتہ سال ستمبر میں تھانہ سول لائن پولیس نے شہری کامران خان  کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-سی  کے تحت درج کیا تھا۔مقدمے کے مطابق، ملزم محمد عارف نے  لالکرتی کے ایک ہوٹل میں نبی کریم  اور ان کی ازواجِ مطہرات کے بارے میں نازیبا کلمات ادا کیے ، جس سے موقع پر موجود افراد کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے کیس کی پیروی حافظ ملک مظہر جاوید ایڈووکیٹ  نے کی