آئی ایم ایف نے یہ نہیں کہا لوگوں کے گلے دبا دیں:شرمیلا فاروقی

 لوگ بجلی کے بل نہیں دے پا رہے، حکومت گیس   ٹیرف میں اضافہ کر رہی ہے
 اسلام آباد(آئی ا ین پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے  لوگ بجلی کے بل نہیں دے پا رہے اور حکومت گیس کے ٹیرف میں اضافہ کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں  شرمیلا فاروقی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے  اگر حکومت کا کام عوام کا گلا گھونٹ کر خون چوسنا ہے تو کوئی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جو بھی  شرط ہو آپ نے اپنے ملک کے لوگوں کو مارنا تو نہیں ہے، ملک میں گیس کی شدید قلت ہے، گھروں میں چولہے نہیں جل پارہے ہیں، آئی ایم ایف نے یہ نہیں کہا لوگوں کے گلے دبا دیں، انکے چولہے بند کردیں، حکومت کو گیس کی ترسیل سے متعلق پالیسی بنانی چاہیے تھی۔