نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاک شام مذاکرات میں علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران فلسطین، گولان کی پہاڑیوں، افغانستان اور جنوبی ایشیا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی دونوں وزرائے خارجہ نے تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ شام کے وزیر خارجہ اس دعوے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا ذکر کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
شامی وزیر خارجہ نے امریکا ایران تناظر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔مذاکرات کے دوران، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور شام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔