خواجہ آصف کا عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی پر سخت ردعمل

خواجہ آصف کا عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی پر سخت ردعمل

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی اقدام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کا عمل دیگر قیدیوں کے لیے بھی نجی اسپتالوں میں علاج کے دروازے کھول سکتا ہے، جو کہ ایک غلط اور غیر منصفانہ نظیر ہوگی۔ خواجہ آصف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے سب کے لیے برابر ہونے چاہییں اور کسی فرد کو خصوصی سہولیات فراہم نہیں ہونی چاہیئیں۔انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ہمیشہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کروایا ہے۔ خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کے آپریشن کے دوران ایک پی ٹی آئی حامی ڈاکٹر کو موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا مؤقف شامل کرنے کی قانونی گنجائش ہو، تو حکومت اسے ہر صورت رجسٹرڈ کروائے گی۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران اپوزیشن کے ساتھ تلخ رویوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی زبان اور رویہ سب کے سامنے ہے۔