ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کی آمد 41,790 کیوسک اور اخراج 15,740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کی 20 اگست 2026 کو صبح 6 بجے کی رپورٹ کے مطابق، ہیڈ بلوکی پر اپ اسٹریم پانی کی سطح 633 فٹ جبکہ ڈاؤن اسٹریم سطح 619.50 فٹ دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لوئر باری دوآب کینال میں 7,050 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے جبکہ بلوکی سدنک سے پانی کا اخراج 19,000 کیوسک ہے۔دریں اثنا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور نالوں کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سینیٹیشن ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹا جا سکے۔