پی ایم ایس امتحان : امیدواروں کیلئے عمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت

32 سال تک امیدوار حصہ لے سکے گا ، یہ رعایت 2026 اور 2027 کے امتحانات کیلئے ہے 
لاہور(دانش منیر)پنجاب حکومت نے مقابلہ کے امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو بڑی رعایت دے دی پنجاب حکومت نے پی ایم ایس امتحان کے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی اب PMS کے امتحان میں زیادہ سے زیادہ عمر 32 سال تک امیدوار حصہ لے سکے گا ، یہ رعایت 2026 اور 2027 کے ،PMS امتحانات کے لیے دی گئی، امیدوار دو سال کی عمر میں رعایت صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکے گا ، رعائت کا اطلاق 1 جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا ، نرعائت کا اطلاق سال 2026 -27 میں ہونے والی PMS (BS-17) بھرتی پر ہوگا،یہ عمر کی رعایت صرف PMS (BS-17) کے لیے ہے، ہر سرکاری ملازمت کے لیے نہیں، سیکرٹری ریگولیشن نے عمر میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا