اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ایس ایس 2026کے امیدواروں کو امتحان سے نکالنے کے خلاف کیس کی سماعت کل (منگل)کوہوگی عدالت عالیہ پہلے ہی اس کیس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرچکی ہے ۔جسٹس محمد آصف محمد ابوبکر اور دیگر امیدواروں کی جانب سے ایف پی ایس سی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کریں گے عدالت اس کیس میں تحریری حکم۔نامہ بھی جاری کر چکی ہے ۔ ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب کرلیا، آئندہ سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی تھی۔